Select Language


اُصول وضوابط خادم العلوم

  1. (۱)طالب ِعلم کو اسباق میں پابندی سے حاضر رہنا ہوگا، تعلیمی داخلی اوقات : (صبح وشام) اور خارجی اوقات :( دوپہر ، بعد مغرب وعشا )درسگاہ میں حاضری لازم ہے۔
  2. (۲) ہر سبق میں سالانہ حاضری اوسط ۷۵؍فیصد ، بیماری کی صورت میں ۶۵؍فیصد سے کم نہ ہو، اس سے کم اوسط کی صورت میں امتحان سالانہ میں شرکت کا استحقاق نہ ہوگا۔واضح رہے کہ ایام رخصت حاضری میں شمار نہ ہوں گے۔
  3. (۳)۲۰؍روز کی مسلسل غیر حاضری موجب اخراج ہوگی۔
  4. (۴) نماز با جماعت کا اہتمام ضروری ہوگا۔
  5. (۵) اپنا رہن سہن اور وضع قطع شریعت کے مطابق رکھنی ہوگی،ایک مشت سے کم داڑھی رکھنے والا مدرسے میں رہنے کا مجاز نہ ہوگا۔
  6. (۶) ذمہ داران ِ مدرسہ ، اساتذہ وملازمین کا ادب واحترام لازم ہوگا، اُن کے ساتھ گستاخانہ حرکت نا قابل معافی جرم شمار کی جائے گی۔
  7. (۷) بلا رخصت مدرسہ سے جانا سخت جرم ہوگا ، ایسے طالب ِعلم سے سختی سے باز پرس کی جائے گی۔
  8. (۸) جملہ اُصول وضوابط کا پابند رہتے ہوئے ہر قسم کے فتنہ وفساد سے اجتناب کرنا ہوگا۔
  9. (۹) ناظم دارالاقامہ کی طرف سے قیام کے لیے جو جگہ مقرر کی جائے گی آپ کو وہیں رہنا ہوگا، دوسرے کمرہ میں آمدورفت ، قیام یا کھانے پینے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔
  10. (۱۰) طلبہ کو موبائل رکھنے کی قطعاً اجازت نہیں ، اس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
  11. (۱۱) طلبہ کو موبائل رکھنے کی قطعاً اجازت نہیں ، اس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
  12. (۱۲) اگر طالب ِعلم مدرسہ سے فرار یا لاپتہ ہوجاتا ہے یا خدا نخواستہ اُس کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے یا کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے تو ادارہ اس کے لیے ذمہ دار نہ ہوگا۔

Copyright © 2021 Khadimul-Uloom All rights reserved.