Select Language


دارلاقامہ سے متعلق ضروری ہدایات

  1. (۱) نماز باجماعت کا تکبیر اولی کے ساتھ اہتمام کیا جائے ۔
  2. (۲) تمام سنن مؤکدہ بالخصوص ظہر سے قبل کی سنتوں کی پابندی کی جائے ۔
  3. (۳) جمعہ کے دن نہانے دھونے سے جلد فارغ ہوکر اذانِ اول تک مسجد پہنچنا ضروری ہے ۔
  4. (۴) تعلیم اور نماز کے اوقا ت میں کمرہ کاتالا لگانا ضروری ہے ۔اس میں کوتاہی کرنے سے چوری کا اندیشہ ہے۔
  5. (۵) دوسرے کمرے کے کسی طالب علم کے ساتھ نشست وبرخاست اور کھانا پینا منع ہے۔
  6. (۶) عشا کے بعد دوسرے کمرے میں جانے کی بالکل اجازت نہیں ۔
  7. (۷) رات میں مہمان کو اپنے پاس بغیر اجازت ٹھہرانا ممنوع ہے ۔
  8. (۸) کوئی طالب علم دوسرے کی کوئی چیز بغیر اجازت ہر گز استعمال نہ کرے اور نہ بلا ضرورت کوئی کسی کے بستر پر جائے ۔
  9. (۹) رات میںگیارہ بجے کے بعدفوراً سونے کی فکر کریں ،کوئی چیز کھانے پکانے کی اجازت نہیں ہے۔
  10. (۱۰) اگر کسی طالب علم کو کسی سے کوئی شکایت یا کوئی پریشانی ہوتو کمرہ کے نگراں کو فوراً اطلاع کریں خودکوئی اقدام نہ کریں۔
  11. (۱۱) اپنے سامان اور روپئے پیسے کی حفاظت بہت ضروری ہے اس میں غفلت ولاپرواہی سے ہر گز کام نہ لیں۔
  12. (۱۲) کھانے پینے سونے جاگنے اور دیگر امور میں سنت طریقہ کو ملحوظ رکھا جائے ۔(کھانے پینے اور سونے کے آداب ہر طالب علم کویاد ہونے ضروری ہیں۔)
  13. (۱۳) کمرہ اور سامنے کے برآمدہ کی روزانہ صفائی کا پورا خیال رکھیں ۔
  14. (۱۴) اس بات کا پورا اہتمام کیا جائے کہ اپنی ذات سے کسی دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے۔
  15. (۱۵) کمرہ میں جب بھی داخل ہوں توسلام کرکے داخل ہوں ۔
  16. (۱۶) لباس شریعت اور سنت کے موافق رکھنا ضروری ہے پاجامہ اور لنگی ٹخنوں سے اوپر رہیں سرکے بال فیشنیبل نہ ہوں۔
  17. (۱۷) خلاف ِ طبع بات پیش آنے پر غصہ نہ ہوں بلکہ حتی الامکان تحمل سے کام لیں،نہ دست درازی ہواورنہ زبان درازی۔
  18. (۱۸) نماز کے لیے اٹھایا جائے توفوراً نماز کی تیاری شروع کردیں ۔
  19. (۱۹) ایک دوسرے کو نام لیکر نہ پکاریں بول چال میں مہذب زبان استعمال کریں نہ کہ گائوں کی دیہاتی زبان۔
  20. (۲۰) کھانا مطبخ سے ڈھانک کر لائیں کھڑکی (ونڈو)سے پانی یا شوربا نہ ڈالیں۔
  21. (۲۱) جنریٹر کی لائٹ پر پریس نہ کریں ،کمرے سے جاتے وقت بلب اور پنکھے ضرور بند کردیں ۔
  22. (۲۲) کاغذ اور روٹی کا احترام کریں ،دال اور شوربا ڈبہ میں ہی ڈالیں روٹی کے ٹکڑوں سمیت دسترخوان نہ جھاڑیں اور نہ اُن کو اِدھر اُدھر ڈالیں بچی ہوئی روٹی مطبخ میں پہونچادیا کریں۔
  23. (۲۳) لوڈویا کیرم بورڈ وغیرہ نہ کھیلیں۔
  24. (۲۴) رات کا کھانا زیادہ تاخیر سے نہ کھائیںاور کھانا کھاکر فوراً نہ سوئیں۔
  25. (۲۵) مذکورہ بالا اُمور کے انتظام کے لیے ہر کمرہ کا ایک ترجمان(مانیٹر) مقرر کیاجائے، ترجمان کا یہ بھی کام ہے کہ کوئی بات مذکورہ ہدایات کے خلاف دیکھے توفوراًنگراں کو مطلع کرے۔

Copyright © 2021 Khadimul-Uloom All rights reserved.